ایران میں زغفران کی کاشت کی تاریخ 3 ہزار سال سے زائد پرانی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، زعفران پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور رواں سال کے دوران، ایران میں 74 ٹن زعفران جن کی شرح مالیت کے لحاظ سے 78 ملین ڈالر کی ہے کو دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔
ایران میں رواں سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران، 40 ممالک سے زائد زعفران کو برآمد کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر برآمدات کا حصہ سپین، ویتنام، قطر اور متحدہ عرب امارات کا ہوتا ہے۔
سپین، بھارت، افغانستان، یونان، مراکش، چین اور آذربائیجان نے بھی زعفران کی کاشت میں سرگرم عمل ہیں تا ہم ان ممالک میں تیار کردہ زعفران، ایران کے سرخ سونے کی برابری نہیں کرسکتا اور ایرانی زعفران، دنیا میں مثالی ہے۔
ایران میں اکثر شمال اور شمالی مشرقی علاقوں میں زعفران کی کاشت کی جاتی ہے جس کا بے نظیر ذائقہ اور دوائی خصوصیات اس بات کا باعث بنی ہے کہ اسے سرخ سونا کہا جائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ